سائوتھ افریقہ کی بین الاقوامی لیباٹری نے تھر کے کوئلے کو گیس بنانے کے لیے موضوع قراردے دیا

کوئلے سے لیکوڈ گیس اور کھاد بنانے کے سلسلے میں صوبائی سطح پر ڈرافٹ پالیسی تیار کی جائے گی، وزیر توانائی سندھ

جمعرات 21 مارچ 2024 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) تھر کے کوئلے سے لکوڈگیس اورکھاد تیار کرنے کے سلسلے میں صوبائی سطح اور ڈرافٹ پالیسی بنائی جائے گی اس بات کا فیصلہ وزیر توانائی ،ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ کول اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس جو کہ محکمہ توانائی کے دفتر میں منعقد ہوا میں کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین تر قیا ت ،منصوبہ بندی سندھ نجم احمد شاہ ،سیکرٹری محکمہ توانائی مصدق احمد خان ڈائریکٹر جنرل سندھ کول اتھارٹی حق نواز شر ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر فرید اے ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف منگی اور عمیر علی قائمخانی بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں کوئلے سے گیس بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تھر کے کوئلے کے سیمپل سائوتھ افریقہ کی جدید لیبارٹری بھجوائے گئے ٹیسٹ رزلٹ کے مطابق کنسلٹنٹ نئے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق سائوتھ افریقہ کی بین الاقوامی لیباٹری میں تھر کے کوئلے کو گیس بنانے کے لیے موضوع قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوئلے سے گیس کی پیداوار کے نتیجے میں ملک کو سالانہ تقریبا 500ملین ڈالر ز زرمبادلہ کی بچت ہو سکتی ہے ۔

گیس درآمد کی مد میں تھر کے 175 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر سے ہم انرجی سسٹم بنائیں تو اس سے بھی انرجی درآمد گی بل میں سے 50 فیصد کم کر سکتے ہیں جبکہ گرین کول ٹیکنالوجی سے آلودگی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔اجلاس میں پرانے گیس فائر کے استعمال کو نقصان دیا گیا جبکہ وزیر توانائی سندھ کول گیسی فیکیشن کے حوالے سے ذاتی طور پر وفاقی وزیر برائے توانائی سے بھی رابطہ کریں گے۔