ق*چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ روس کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 21 مارچ 2024 20:15

ؓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ روس کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے :اور اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں ان کی غیر موجودگی میں ممبر سندھ نثار درانی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھے چیف الیکشن کمشنر روس کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والے غیرملکی مبصرین کے گروپ میں شامل تھے انہوں نے دیگر مبصرین کے ساتھ صدارتی انتخاب کی نگرانی کی واصح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو مبصر کی حیثیت سے روس کی حکومت نے 15 سے 17مارچ تک ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے مدعو کیا تھا…. اعجاز خان