-سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف زلفی بخاری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 21 مارچ 2024 20:30

ح لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹربیو نل نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف زلفی بخاری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

وکیل زلفی بخاری نے موقف اپنایا کہ دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ ساتھ لگا دیا ہے ، اگر زلفی بخاری برٹش نیشنل ہوتے تو ویزہ لے کر باہر نہ جاتے، کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کئے،الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری نے حقائق کے برعکس مسترد کئے، زلفی بخاری دوہری شہریت چھوڑ چکا ہے،زلفی بخاری قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں، استدعا ہے کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جائے۔