مسجد الحرام کی چھت پر معمر اور معذور افراد کو طواف کےلیے گالف کارٹس کی سہولت فراہم

جمعہ 22 مارچ 2024 09:30

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ادارہ امور الحرمین الشریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں معمر اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گالف کارٹس کی سہولت فراہم کی گئی۔ اردو نیوز کے مطابق گالف گاڑیوں کی سہولت محدود وقت کےلیے فراہم کی جاتی ہے جو شام 4 سےصبح 4 بجے تک ہے۔گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔

(جاری ہے)

ہرگاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔گاڑیوں کےلیے بکنگ کے انتظامات مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پرکیے گئے ہیں جن میں باب اجیاد کی سمت میں موجود برقی زینے، شاہ عبدالعزیز گیٹ اور عمرہ گیٹ کی سمت موجود لفٹ شامل ہے۔ان مقامات سے گالف گاڑیوں کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کرگاڑی کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔