امریکی وزیر خارجہ خارجہ اسرائیل روانہ ہو گئے

جمعہ 22 مارچ 2024 11:54

امریکی وزیر خارجہ خارجہ       اسرائیل روانہ ہو گئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) امریکی وزیر خارجہ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں دباؤ ڈالنے کے لیے جمعہ کو اسرائیل روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کے اہم حمایتی امریکا نے اعلان کیا کہ وہ جمعہ کو ووٹنگ کے لیے سلامتی کونسل میں ایک مسودہ پیش کرے گا جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کای جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب اور مصر میں بات چیت کے بعد جمعہ کو اسرائیل کے لیے روانہ ہوئے ۔ اسرائیل نے رفح میں ایک نیا زمینی حملہ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔