ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خو د کش حملہ، دو جوان شہید

جمعہ 22 مارچ 2024 14:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 مارچ 2024 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلےسے ٹکرادی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہو اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے وطن کے دو بہادر سپوت نائب صوبیدار یاسر شکيل عمر 38 سال اور سپاہی طاہر نواز عمر 34 سال شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو اور بھی پختہ کرتی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔\932