وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارکی یو اے ای کے وزیربرائے توانائی اور انفراسٹرکچرسے ملاقات

جمعہ 22 مارچ 2024 14:45

وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارکی یو اے ای کے وزیربرائے توانائی اور انفراسٹرکچرسے ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر المازروئل سہیل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے موجودہ دو طرفہ تعلقات اور امکانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات خاص طور پر قابل تجدید توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔