ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران نے مختلف ہیلتھ سینٹرز میں ادویات و دیگر ضروری آلات فراہم کئے

جمعہ 22 مارچ 2024 15:16

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مختلف ہیلتھ سینٹرز میں ادویات اور دیگر ضروری آلات فراہم کئے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ضلع خاران کے مختلف بی ایچ یوز کے لئے ادویات اور دیگر آلات ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے سامان ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ جبکہ آر ایچ سی جامک کے لئے مختلف ادویا ت اور دیگر سامان انچارج آر ایچ سی جامک کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران نے کہا کہ ایم ایس ڈی بلوچستان کی طرف سے فراہم کی گئی ادویات اور دیگر طبی آلات جن میں بی پی اپریٹرز، ڈریسنگ کے آلات، سٹول، بینچز، فرسٹ ایڈ کے آلات، لیبارٹری کے لئے سینٹری فیوج مشین اور دیگر سامان شامل ہے مختلف ہسپتالوں میں فراہم کئے جارہےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان آلات کی فراہمی کے بعد ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے طبی سامان کی فراہمی پر سیکرٹری صحت بلوچستان ، ڈی جی ہیلتھ اور ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کا شکریہ ادا کیا۔