کثیرجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحق ڈار

جمعہ 22 مارچ 2024 15:39

کثیرجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحق ڈار
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) وفاقی وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کثیرجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے۔برسلز میں نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوںنے کہاکہ کثیرجہتی مالیاتی ادارے پہلے نیوکلیئر لفظ کی وجہ سے اس کو فنانس نہیں کرتے تھے مگر اب رائے بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے یہی کہا کہ ان اداروں کو اس کی فنانسنگ کرنی چاہیے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو بھی یہ مہیا ہوسکے، میں نے دیکھا کہ کئی ممالک کے سربراہوں نے بھی اس بات کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری توانائی کے حوالے سے اہم تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پاکستان جوہری سیکٹر سے 3 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے، نیو کلیئر انرجی ماحول دوست بھی ہے اور سستی بھی۔انہوںنے کہاکہ اس سمٹ کی سائیڈلائن میں میری ترکی کے وزیر خارجہ، متحدہ عرب امارات کے دوست اور چین کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب میں بہت نقصان ہوا ہے۔