بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جمعہ 22 مارچ 2024 16:55

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بیس اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پی ٹی آئی وکلاء سردار محمد مصروف خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت بیس اپریل تک ملتوی کر دی۔