ناجائز منافع خوری کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی اشیاءبیچنے والوں کیخلاف بھی کاروائیاں کی جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 22 مارچ 2024 16:59

بہاولنگر (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ2024 ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے مسلسل متحرک ہیں ۔اس حوالے سے اجلاس میں صدارت  کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔جو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے یکم مارچ سے 21 مارج 2024 تک  30 ہزار 136 انسپیکشنز کیں ہیں۔ ناجائز منافع خوری پر 5974افراد کو جرمانے کیے گئے اور 426 افراد کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ 73 کے خلاف ایف آئی آر کا اندرج کروایا گیا ہے۔ ناجائز منافع خوروں کو 33 لاکھ 82 ہزار 100 روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی اشیاءبیچنے والوں کیخلاف بھی کاروائیاں کی جاری ہیں۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر فیلڈ کاروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :