ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مختلف ہیلتھ سینٹرز میں ادویات اور دیگر ضروری آلات فراہم کئے

جمعہ 22 مارچ 2024 17:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلع خاران کے مختلف ہیلتھ سینٹرز میں ادویات اور دیگر ضروری آلات فراہم کئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ضلع خاران کے مختلف بی ایچ یوز کیلئے ادویات اور دیگر آلات ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے سامان ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ جبکہ آر ایچ سی جامک کیلئے مختلف ادویا ت اور دیگر سامان انچارج آر ایچ سی جامک کے حوالے کردیئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران نے اس موقع پر کہا کہ ایم ایس ڈی بلوچستان کی طرف سے مہیا کردہ ادویات اور دیگر میڈیکل کے آلات جن میں بی پی آپریٹس، ڈریسنگ کے آلات، مریضوں کیلئے سٹول، بینچز، فرسٹ ایڈ کے آلات، لیبارٹری کیلئے سینٹری فیوج مشین، اور دیگر سامان مختلف ہسپتالوں کیلئے تقسیم کی جارہی ہیں ۔ان آلات کی فراہمی کے بعد ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں بہتری آئیگی اور عوام کو سہولیات میسر ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان ، ڈی جی ہیلتھ اور ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کے مشکور ہیں کہ جن کے تعاون سے ہمیں یہ سامان مہیا کی گئی۔