ضلع خاران کے مختلف ہیلتھ سینٹرز میں ادویات اور دیگر ضروری آلات فرائم کئے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

جمعہ 22 مارچ 2024 20:48

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلع خاران کے مختلف ہیلتھ سینٹرز میں ادویات اور دیگر ضروری آلات فرائم کئے اس سلسلے میں انھوں نے ضلع خاران کے مختلف بی ایچ یوز کیلئے ادویات اور دیگر آلات ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے سامان ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ جبکہ ار ایچ سی جامک کیلئے مختلف ادویا ت اور دیگر سامان انچارج آر ایچ سی جامک کے حوالے کردیئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران نے اس موقع پر کہا کہ ایم ایس ڈی بلوچستان کی طرف سے مہیا کردہ ادویات اور دیگر میڈیکل کے آلات جن میں بی پی اپریٹس، ڈریسنگ کے آلات، مریضوں کیلئے سٹول، بینچز، فرسٹ ایڈ کے آلات، لیبارٹری کیلئے سینٹری فیوج مشین، اور دیگر سامان مختلف ہسپتالوں کیلئے تقسیم کی جارہی ہیں -اور ان آلات کی فراہمی کے بعد ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں بہتری آئیگی اور عوام کو سہولیات میسر ہونگی- انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان ، ڈی جی ہیلتھ اور ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کے مشکور ہیں کہ جن کے تعاون سے ہمیں یہ سامان مہیا کی گئی۔