راولپنڈی، پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافرادکی چیکنگ

جمعہ 22 مارچ 2024 22:33

۔راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے جمعہ کے روز مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے جن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافرادکی چیکنگ کی گئی تھانہ چونترہ،صد ربیرونی، جاتلی،گوجر خان، روات، مری، کلرسیداں،دھمیال،مورگاہ، واہ کینٹ، ریس کورس، کینٹ، ائیرپورٹ اورصدر واہ کے مختلف علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا آپریشن کے دوران گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،دکانوں اورافراد کو چیک کرکے کوائف کا اندارج کیا گیا۔