صوبائی حکومت کی ہدایات کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر گرانفروشوں کے خلاف ازخود میدان میں آگئے متعدد گرانفروشی گرفتار جیل منتقل

جمعہ 22 مارچ 2024 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) صوبائی حکومت کی گرانفروشوں کو لگام دینے اور عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی ہدایات پر عملدرآمد کی غرض سے کمشنر ڈویژن محمد زبیر نے جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی، راشننگ کنٹرولر پشاور، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں ہشتنگری، باچا خان چوک،فردوس سبزی منڈی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کے مطابق معلومات حاصل کی اور عوامی شکایات پر سرکاری نرخ نامے سے زائد ریٹ وصول کرنے والے متعدد قصابوں،سبزی فروشوں، پھل فروشوں اور دیگر اشیائے خوردونوش والوں کو ازخود گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے گرانفروشوں کی دوکانوں کو بھی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے بعد ازاں انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے پجگی روڈ پر قائم رمضان ڈیسک کا بھی دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے معلومات حاصل کیے جبکہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے تمام گرانفروشوں کو تنبیہ کی کہ اپنا قبلہ درست کریں اور عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کے لئے تیار رہیں