ضمنی الیکشن کیلئے فہرست جاری، لاہور سے حماد اظہر اور مونس الٰہی کے کاغذات مسترد

جمعہ 22 مارچ 2024 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پر کاغذات نامزدگی سے متعلق جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی جس کے مطابق این اے 119اور پی پی 164سے امیدوار پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ۔

این اے 119سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 12 امیداروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پی پی 158سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردئیے گئے جبکہ پی پی 158سے اختر حسین اور یوسف علی سمیت 27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔پی پی 158لاہور سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ،پی پی 149سے شعیب صدیقی اور احسن اکرم سمیت 20امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پی پی 147محمد خان مدنی اور ماجد ظہور سمیت 19امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جبکہ پی پی 164سے اختر حسین اور مرزا جاوید سمیت 27 امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔