لاہور کے شہری ڈاکوئوں اور چوروں کے رحم و کرم پر

جمعہ 22 مارچ 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہری رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ڈاکوئوں اور چوروں کے رحم و کرم پر رہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں شہر لاہور میں ڈکیتی اور رہزنی کی 700 سے زائد وارداتیں ہوئیں جس کے نتیجہ میں لاہور کے شہری اپنے موبائل، جیولری اور دیر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس عرصہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کر دیا گیا موبائل فونز چھیننے یا جپٹنے کی 320 وارداتیں ریکارڈ کی گئی 25سے زائد دوکانوں کو لوٹ لیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان تمام وارداتوں کے مقدمات تو درج کر لئے گئے ہیں لیکن ان مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں آ سکی۔