برسلز میں منعقدہ جوہری توانائی سمٹ ایک خوش آئند اقدام ہے ، اسحاق ڈار

سمٹ میں جوہری توانائی بطور متبادل ذرائع پر گفتگو ہورہی ہے ،ہم نے پاکستان کی طرف سے اس توانائی کے استعمال کی حمایت کی ہے، وزیر خارجہ

جمعہ 22 مارچ 2024 22:47

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برسلز میں منعقدہ جوہری توانائی سمٹ ایک خوش آئند اقدام ہے ،سمٹ میں جوہری توانائی بطور متبادل ذرائع پر گفتگو ہورہی ہے ،ہم نے پاکستان کی طرف سے اس توانائی کے استعمال کی حمایت کی ہے ۔ برسلز میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سمٹ میں جوہری توانائی بطور متبادل ذرائع پر گفتگو ہورہی ہے سمٹ ایک خوش آئند اقدام ہے سمٹ میں جوہری توانائی کے استعمال سے متعلق مختلف آئیڈیاز آئے ہیں جو خوش آئند ہیں ہم نے پاکستان کی طرف سے اس توانائی کے استعمال کی۔

حمایت کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں نیوکلیئر انرجی کے 3 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد کے منصوبے انسٹال ہوچکے ہیں چین کی مدد سے چشمہ فائیو نیوکلیر پاور پراجیکٹ لگانے جارہے ہیں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے متبادل توانائی کے ذرائع وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سالوں میں آنے والے سیلابوں سے بے پناہ نقصان ہوا ہائیڈرو پاور کے بعد سب سے زیادہ اہمیت اس وقت جوہری توانائی کی ہے جوہری توانائی اس وقت محفوظ اور معاشی لحاظ سے بہتر ہے جوہری توانائی منصوبے اس وقت مہنگے ہیں تو ترقی یافتہ ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کو اس میں فنانسنگ کرنا چاہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مالیاتی اداروں کی مدد سے ترقی پذیر ممالک کو بھی اس توانائی سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملنا چاہے۔برسلز میں اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ سمٹ کے دوران چین کے نائب وزیراعظم سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی کم وقت کے باوجود ہم نے پاکستان کا موقف بہت احسن انداز میں عالمی فورم کے سامنے پیش کیا۔