نوشہرہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

جمعہ 22 مارچ 2024 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کونوشہرہ کے علاقے خویشگی پایان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں زاہد اور عاصم شامل ہیں۔ ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔