Live Updates

عوام نے عمران کے نام پر ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے،اخترخان ایڈووکیٹ

عمران کے وژن کے مطابق حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے کوششیں کروں گا،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی

جمعہ 22 مارچ 2024 21:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) سوات کے حلقہ پی کے 5سے رکن صوبائی اسمبلی اخترخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیکر ہم پر اعتماد کیا ہے،عمران خان کے وژن کے مطابق حلقہ پی کے 5 کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے کوششیں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد ملک بھر سے افسر شاہی کا خاتمہ کراناہے،سرکاری افسران کو قانون کے مطابق عوامی خدمت پر مجبورکریں گے۔انہوں نے کہاکہ حلقے کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے سمیت آئی پی پی پراجیکٹ کے تحت ملالہ فاؤنڈیشن کے ذریعے اسکولوں کا قیام اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں ہونے والے کام اب میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات