wعوامی وبزنس کمیونٹی مطالبات منظور، انفورسمنٹ آفیسرز تعینات

: پشاور کیلئے انفورسمنٹ آفیسرز کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا، دیگر محکموں کے اہلکاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا

جمعہ 22 مارچ 2024 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) عوامی شکایات کا ازالہ اور بزنس کمیونٹی کے مطالبات کی شنوائی ہوگئی، پشاور شہر کے لیے انفورسمنٹ آفیسرز کی تعیناتی کا باقائدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا، ایسٹرن و ویسٹرن زونز میں میٹرو پولیٹن آفیسرز کی سربراہی میں انفورسمنٹ آفیسرز فرائض انجام دینگے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں باقائدہ آئین کے مطابق انفورسمنٹ آفیسرز کی تعیناتی کے حوالے سے متعدد بار عوام، عوامی منتخب نمائندوں اور دکانداروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو شکایات درج کرائی جاتی رہیں ہیں جن میں بنیادی نقطہء آغاز اور اعتراض یہی تھا کہ اشیاء ضروریہ و اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جو کارروائیاں کی جاتی ہیں ان میں غیر تجربہ کار اور غیر متعلقہ اہلکاروں کی مدد لی جاتی ہے جو کسی طور انفورسمنٹ آفیسرز کی فرائض پورا نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ان میں زیادہ تر محکمہ مال کے اہلکاروں کو ساتھ شامل کیا جاتا ہے جس سے عوام کو محکمہ مال میں اپنے ضروری معاملات جیسا کے انتقالات، فرد کے اجراء اور جائداد کے حوالے سے دیگر معاملات کے پیش نظر خواری الگ سے کرنا پڑتی ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی ضائع ہوتا ہے۔ انہی تمام شکایات اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے سٹی میٹرو پولیٹن گورنمنٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ترمیمی 2022 کے تحت انفورسمنٹ آفیسرز کی تعیناتی کردی ہے۔

اس فیصلے اور عمل کے بعد اب ضلعی انتظامیہ پر سے بھی بوجھ کم ہوگا کیونکہ شہر کی میٹرو پولیٹن گورنمنٹ عوام کو بہترین انداز میں سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو خوش اسلوبی سے یقینی بنانے کے لیے متحرک انداز میں انفورسمنٹ آفیسرز کے ذریعے میدان عمل میں ہوگی۔ آئینی طور پر یہ تمام تر ذمہ داری میٹرو پولیٹن انفورسمنٹ آفیسرز کی ہی بنتی ہے کہ وہ عوام فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری احکامات کے تحت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائی گئی پالیسیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :