ی* لوگوں میں شعور و آگاہی دے سکیں اور اس مرض پر قابو پایا جاسکیں،ہیلتھ آفیسر خاران

جمعہ 22 مارچ 2024 23:00

{خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) پی پی ایچ آئی خاران کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے 2024کے دن کے مناسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا منعقدہ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی سہیل اسلام بلوچ۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید حسن ۔ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر منیر احمد بلوچ۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محبوب بلوچ۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قاضی محمد یوسف۔چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عباس ۔ سینئر میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر حبیب اللہ۔ڈاکٹر محمد نصیر۔ڈاکٹر حفیظ اللہ۔ڈاکٹر احسان اللہ ،سمیت ٹی بی کے آفیسر اور پیرامیڈیکل اسٹاف بی ایچ یوز اور آرایچ سی نے شرکت کی اس دوران ٹی بی ڈے کے حوالے سے واک کی بھی اہتمام کیا گیا منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ٹی بی پروگرام بلوچستان کے ہدایات پر سیمینار کا مقصد ٹی بی جیسے مرض سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں اس سلسلے میں عالمی سطح پر آج اس دن کو ٹی بی کے دن کے مناسبت سے منایا جارہا ہیں تاکہ لوگوں میں شعور و آگاہی دے سکیں اور اس مرض پر قابو پایا جاسکیں ٹی بی ایک بیکٹیریا انفیکشن مرض ہے جو انسان کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ مرض جسم کے دوسرے اعضا جیسا کہ گردوں ریڑھ کی ہڈی اور دماغ پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہیں جبکہ ٹی بی کے مریضوں کے علامات میں کھانسی سانس لینے میں دشواری بہت زیادہ پسینہ اور تھکاوٹ شامل ہیں اور ساتھ ہی کھانسی کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی خون کا آجانا بھوک میں کمی انا اور تین ہفتوں سے زیادہ آنے والے کھانسی یا بلغم آنا اس مرض کی نشانی ہیں اس کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریض فوری طور پر معتلقہ ہیلتھ یا ٹی بی سینٹر جاکر ڈاکٹرز سے ضرور چیک اپ کرائیں اور ساتھ ہی ڈاکٹرز کے نسخے اور ہدایات کے مطابق ادویات استعمال کرے تاکہ اس مرض پر جلد قابو پایا سکیں انھوں نے کہا کہ اس مرض کے خاتمے کے لئے عملی طور پر اقدامات کی جارہی ہیں بالخصوص شہر اور دیہی علاقوں میں قائم ٹی بی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ دیہی علاقوں کے لوگ فوری طورپر اپنا علاج ومعالجہ بہتر طور پر کرسکیں ضلع خاران کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مختلف بی ایچ یوز جس میں جنگل ، نوروز قلات۔

(جاری ہے)

ہرو۔سراوان میں اسکریننگ ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں جہاں پر باقاعدہ طور پر ٹی بی کے مریضوں کا ٹیسٹ باآسانی کی جاسکتی ہیں ،اس مرض کی معلومات کے لئے لوگوں میںشعور و آگاہی دلانا ضروری ہیں اس مقصد کے لیے ٹی بی پروگرام اور حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات ہیں کہ جہاں پر بھی اس متعلق کوئی بھی مریض ہو اس کے علاج کو ممکن بناکر اپنا کردار ادا کریں۔