پی پی ایچ آئی خاران کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے 2024 کے دن کے مناسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) پی پی ایچ آئی خاران کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے 2024 کے دن کے مناسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔اس دوران ٹی بی ڈے کے حوالے سے واک کی بھی اہتمام کیا گیا ۔منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ٹی بی پروگرام بلوچستان کے ہدایات پر سیمینار کا مقصد ٹی بی جیسے مرض سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں اس سلسلے میں عالمی سطح پر اج اس دن کو ٹی بی کے دن کے مناسبت سے منایا جارہا ہیں تاکہ لوگوں میں شعور و آگاہی دے سکیں اور اس مرض پر قابو پایا جاسکیں ٹی بی ایک بیکٹیریا انفیکشن مرض ہے جو انسان کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور ساتھ ہی یہ مرض جسم کے دوسرے اعضاء جیسا کہ گردوں ریڑھ کی ہڈی اور دماغ پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہیں جبکہ ٹی بی کے مریضوں کے علامات میں کھانسی سانس لینے میں دشواری بہت زیادہ پسینہ اور تھکاوٹ شامل ہیں اور ساتھ ہی کھانسی کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی خون کا آجانا بھوک میں کمی انا اور تین ہفتوں سے زیادہ آنے والے کھانسی یا بلغم آنا اس مرض کی نشانی ہیں اس کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ٹی بی کے مرض میں مبتلا مریض فوری طور پر معتلقہ ہیلتھ یا ٹی بی سینٹر جاکر ڈاکٹرز سے ضرور چیک اپ کرائیں اور ساتھ ہی ڈاکٹرز کے نسخے اور ہدایات کے مطابق ادویات استعمال کرے تاکہ اس مرض پر جلد قابو پایا سکیں انھوں نےکہا کہ اس مرض کے خاتمے کے لئے عملی طور پر اقدامات کی جارہی ہیں بالخصوص شہر اور دیہی علاقوں میں قائم ٹی بی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ دیہی علاقوں کے لوگ فوری طورپر اپنا علاج ومعالجہ بہتر طور پر کرسکیں ضلع خاران کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مختلف بی ایچ یوز جسمیں جنگل۔

(جاری ہے)

نوروز قلات۔ہرو۔سراوان میں اسکریننگ ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں جہاں پر باقاعدہ طور پر ٹی بی کے مریضوں کا ٹیسٹ باآسانی کی جاسکتی ہیں انھوں نےکہا کہ اس مرض کی معلومات کے لئے لوگوں میں شعور و آگاہی دلانا ضروری ہیں اس مقصد کے لیے ٹی بی پروگرام اور حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات ہیں کہ جہاں پر بھی اس معتلق کوئی بھی مریض ہو اس کے علاج کو ممکن بناکر اپنا کردار ادا کریں۔

منعقدہ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی سہیل اسلام بلوچ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید حسن۔ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر منیر احمد بلوچ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محبوب بلوچ۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قاضی محمد یوسف۔چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عباس۔ سینئر میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر حبیب اللہ۔ڈاکٹر محمد نصیر۔ڈاکٹر حفیظ اللہ۔ڈاکٹر احسان اللہ سمیت ٹی بی کے آفیسر اور پیرامیڈیکل اسٹاف بی ایچ یوز اور آرایچ سی نے شرکت کی ۔