برطانیہ اور آسٹریلیا کا غزہ میں فوری لڑائی روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 08:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) برطانیہ اور آسٹریلیا نے غزہ میں ’فوری لڑائی روکنے‘ کی ضرورت پر زور دیا ہے ،اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی اور برطانوی وزرائے خارجہ اور دفاع کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری ہوا ہے جس میں فوری لڑائی بند کرنے، امداد کی ترسیل اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ’فوری جنگ بندی‘ کے مطالبے کی قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کرنی ہے۔

لندن کی جانب سے ’فوری لڑائی روکنے‘ کا مطالبہ اس بات کا عندیہ ہے کہ اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتیں برطانیہ کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہیں۔بیان میں برطانیہ اور آسٹریلیا نے کہا کہ ’مستقل اور پائیدار جنگ بندی کے لیے امداد کی ترسیل اور یرغمالیوں کی رہائی ایک اہم قدم ہے‘۔