ماسکو حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی، امریکی میڈیا

یوکرین نے ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے سے لاتعلقی کا اظہارکردیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 13:26

کیف/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یوکرین نے ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔صدارتی ایڈوائزر میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہماری جنگ صرف روس اور اس کی افواج کے ساتھ ہے۔ایڈوائزر یوکرینی صدر کے مطابق ہر چیز سے قطع نظر تمام فیصلے میدان جنگ میں ہوں گے۔