یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 14:59

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر یادگار شہداء چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلگت بلتستان پولیس کے چاقو و چوبند دستے نے سلامی دی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی ۔اس دوران گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔