متحدہ عرب امارات میں ٹریفک سگنل ٹھیک کرنے پرپاکستانی شہری کی تحسین

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:10

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک سگنل ٹھیک کرنے پرپاکستانی شہری کی  تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ایک پاکستانی شخص کے دبئی میں ٹریفک سگنل کی خرابی کو ٹھیک کرنے کے فوری اقدام پر تعریف و تحسین کی گئی ہے۔ ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ذیشان احمد نامی ایک ڈلیوری بوائے نے ٹریفک سگنل کے ایک حصے کو غیر یقینی طور پر لٹکتے ہوئے دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوری طور پر اپنی موٹرسائیکل روک دی اور اپنا سفر جاری رکھنے سے پہلے اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کا ذمہ لیا۔اس بات سے بے خبر کہ ان کے حسن سلوک کو فلمایا جا رہا ہے، اس واقعے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی اور بالآخر روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی توجہ بھی حاصل کی۔آر ٹی اے نے ذیشان احمد کے فعال ردعمل سے متاثر ہو کر، اس کے آجر سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کرنے کے لیے پہنچی اور اتھارٹی کی جانب سے ذیشان احمد کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔