مزار اقبال پر گارڈزتبدیلی کی تقریب، پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھال لئے

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:11

مزار اقبال پر گارڈزتبدیلی کی تقریب، پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، تقریب میں شاعر مشرق کے مزار پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے تعینات کیئے گئے، ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے ذمے داریاں سنبھال لیں، اس موقع پرایئروائس مارشل طارق محمود غازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ایئرآفیسر کمانڈنگ،سینٹرل ایئر کمانڈر نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مہمانوں نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادرچڑھائی، فاتحہ خوانی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیئے۔