دکی میں کوئلہ کانوں سے نامعلوم مسلح افراد نے تین مزدور وں کواغواء کرلیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:15

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) دکی میں کوئلہ کانوں سے نامعلوم مسلح افراد نے تین مزدور وں کواغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق دکی کے قدرتی ایریا سے نامعلوم مسلح افراد نے 3مزدور وں کو اغواء کرلیا اغواء ہونے والوں میں چوکیدار جوہر خان ولد سلیم قوم اسحاق زئی ساکن دکی ،شاہ خان ولد بہادر اور باچا خان ولد خیر بدر اقوام یوسفزئی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اغواء ہونے والے دو مزدوروں کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے مزید کاروائی جا ری ہے ۔