شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) شہر قائد کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع صاف ہے اور سمندری ہوائیں بحال ہونے سے دن کیاوقات میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سی35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ #

متعلقہ عنوان :