داعش نے ماسکو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، امریکی میڈیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) داعش نے ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں داعش نے کہا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔