دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے مزید کام کرنا ہے‘حمزہ شہباز

درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور اتحاد، ایمان، نظم و ضبط کے ساتھ ملک کو مضبوط اور خوش حال بنا سکتے ہیں

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:59

دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے مزید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے مزید کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوم پاکستان پر اپنے پیغا میں کہا کہ 23مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا، درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور اتحاد، ایمان، نظم و ضبط کے ساتھ ملک کو مضبوط اور خوش حال بنا سکتے ہیں۔

قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا،پاکستان نے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کیا اور سرخرو ہوا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے مزید کام کرنا ہے، آئینی وقانونی بالا دستی کے بغیر ہم آبرو مند اور پاکستان کے اصل خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے۔