اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مختلف علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے جی سیون تھری و گردونواح کے علاقوں میں قیمتوں کی جانچ کے لیے دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے قیمتوں کے قوانین/ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی اور عوامی مقامات پر ایل پی جی سلنڈر کے خطرناک استعمال پر پانچ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیاجبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :