ہیلپنگ ہینڈ ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اور چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد کے 200 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:19

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اور چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے لیاقت کالونی میں حیدرآبا دکے 200 مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر انوارالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ دنیا بھر میں قدرتی آفات کے موقع پر اپنی خدمات انجام دیتی ہے، زلزلہ زدگان ہو یا سیلاب زدگان کی امداد جس میں راشن کی تقسیم کے علاوہ متاثرین کی بحالی مکانات کی تعمیر شامل ہے، جبکہ ملک بھر میں خصوصی بچوں کے سینٹر کا قیام ، شجر کاری شامل ہے۔

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم یوسف نے خطاب میں چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے جانے والے منصوبوں سے آگاہ کیا، چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مقصود احمد شیخ نے چھیپا ہسپتال کے تحت ہونے والے آنکھوں کے کیمپ اور دیگر پروگراموں کے بارے میں بتایا، چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کے پریس سیکریٹری عبدالوحید شیخ نے کہاکہ چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام 1990ء میں آیا جس کی بنیاد حاجی عبدالکریم مرحوم نے ڈالی جو ماشاء اللہ آج ایک تناور درخت بن گیا، امان اللہ قاسم نے کہاکہ چھیپا ویلفیئر نے کسی بھی موقع پر اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

تقریب میں محمد یونس تصور، محمد منعم، محمد یونس بھیا اور آصف پاپا نے بھی شرکت کی۔ آخر میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :