قرارداد لاہور کے84سال،مسلم لیگ، قائد اعظم وپاکستان کا مطالبہ کے موضوع پر پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ کے زیر اہتمام قرارداد لاہور کے84 سال، مسلم لیگ، قائد اعظم اور پاکستان کا مطالبہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور سے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر سکندر حیات، چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر سکندر حیات نے قرارداد پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے علیحدہ مسلم اکثریتی ریاستوں کے قیام کے امکانات اور اقلیتوں کے حقوق پر مضمرات کے بارے میں خدشات پر بات کی۔ انہوں نے قرارداد پاکستان کے موضوع پر بائیں بازو کے لوگوں کی غلط فہمیوں کو واضح کرتے ہوئے تحریک آزادی کے حوالے سے قائداعظم کے متحرک اور زیرک کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محبوب حسین نے مہمان مقرر اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔