ساہیوال، فراڈیوں نے آڑھتی دوکاندار، زمیندار نقدی ،دو گاڑیوں سے محروم کر دیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) فراڈیوں نے آڑھتی، دوکاندار، زمیندار کو65لاکھ25ہزار روپے کی نقدی اور دو گاڑیوں سے محروم کر دیا۔غلہ منڈی میں ایک آڑھتی محمد افضل کو اس کے دوست نعیم امتیاز نی16لاکھ روپے کی زرعی جنس تل خرد برد کر کے ڈکیتی کی واردات کا ڈرا مہ رچایا۔

(جاری ہے)

گھاس منڈی میں دوکاندار انجم گلزار نے اپنے دوست سعید احمدکو کیر ی ڈبی6890ایل ای اے کرایہ پر چلانے کے لیے 6لاکھ 50ہزار روپے میں خرید کر دیا لیکن ملزم نے خرد برد کر لیا۔

فتح شیر کالونی کے ساجد حمید کو محمد فاروق علی، آصف اقبال اور دو نا معلوم ملزموں نے ملکیتی کار 8820ایل ای ای مالیت 45لاکھ روپے لے کرخرد برد کرکے رفو چکر ہو گئے۔ بنات اسلام سکول چوک میں خانیوال کے زمیندار نذیر احمد کو سولز پلیٹس عاصم لیاقت نے سات لاکھ71ہزار روپے میں لگوانے کا طے کر کے رقم ہڑپ کر لی۔پولیس غلہ منڈی، سٹی، فتح شیر نے چار مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :