سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا جسد خاکی لاہور سےکراچی پہنچ گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان کا جسد خاکی لاہور سےکراچی پہنچ گیا ۔شہریار خان کی میت پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 305 سے کراچی پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

شہریار خان ہفتہ کی صبح لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ شہریار خان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر بھوپال ہائوس ملیر میں ادا کی جائے گی۔شہریار خان کی تدفین بھوپال ہائوس میں انکی والدہ کے پہلو میں کی جائے گی۔