ٴْصدر پاکستان نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کو Iہلالِ قائداعظم' ایوارڈ سے نوازا

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کے موقع ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کو Iہلالِ قائداعظم' ایوارڈ سے نوازا ہے۔یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور دنیا کی 100 با اثر شخصیات میں تصور کی جاتی ہیں ۔پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران انکی خدامت پر 'ہلالِ قائداعظم' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہری شراکت داری اور ترقی میں تعاون کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔سمانتھا پاور کی جانب سے پاکستان میں یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر، کیٹ سوم وونگسری نے اس ایوارڈ کو وصول کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں ایڈمنسٹریٹر پاور نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ 2022 کے سیلاب کے دوران، امریکہ یو ایس ایڈ کے توسط سے امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہا۔ امریکہ نے اس مد میں مجموعی طور پر 215 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی، شامل ہے۔ اس امداد سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ضروری سامان، ہنگامی پناہ گاہ، صاف پانی، خوراک اور ادویات فراہم کی گئیں۔