کندھ کوٹ،ٹیچر کے قتل کا مرکزی ملزم 5 دن بعد بھی گرفتار نہ کیا جاسکا

اتوار 24 مارچ 2024 03:30

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٓپریشن 5ویں روز بھی جاری رہا۔آپریشن کے باوجود تاحال پرائمری ٹیچر اللّٰہ رکھیو نندوانی کے قتل کے مرکزی ملزم صدام نندوانی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

پرائمری ٹیچر کو 19 مارچ کو اسکول جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا تاہم اب تک اللّٰہ نندوانی کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔پولیس اور رینجرز نے 5 دن کے آپریشن میں 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :