اٹلی کی روس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت ، ملک بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا اعلان

اتوار 24 مارچ 2024 09:40

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) اٹلی نے روس کے مضافاتی کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور ملک بھر میں اہم نقل و حمل، ثقافتی اور مذہبی مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔شنہوا کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے روس میں اس حملے کو معصوم شہریوں کا قتل عام قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے اس وحشیانہ عمل کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے کہا کہ دنیا اس حملے کے متاثرین کے پیچھے متحد ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کیا۔اٹلی کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس نے اٹلی کے دارالحکو مت روم اور دیگر شہروں میں ہوائی اڈوں، ٹرین سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ اہم ثقافتی اور مذہبی مقامات سمیت "حساس" مقامات پر سیکورٹی کی سطح بلند کرنے کا حکم دیا ہے۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ وہ پیر کو روس حملے کے بعد ممکنہ خطرات کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔