نامور موسیقار ماسٹر عنایت حسین کی برسی (کل) منائی جائے گی

اتوار 24 مارچ 2024 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) نامور موسیقار ماسٹر عنایت حسین کی31ویں برسی کل ( منگل )کومنائی جائے گی ۔معروف فلمی موسیقار ماسٹر عبداللہ کے بھائی ماسٹر عنایت حسین نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بھارتی فلم سے کیا۔انہوں نے چار دہائیوں کے دوران 65فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ پاکستانی فلم قاتل کی موسیقی نے ماسٹر عنایت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم انارکلی میں تین سدا بہار گیتوں کی بھی موسیقی ترتیب دی جو آج بھی ان کی یادوں کو تازہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے فلم شمی، محبوبہ، گمنام، انتقام، عذرا، عشق پر زور نہیں، معصوم، دل بیتاب، دل میرا دھڑکن تیری، نائلہ، دیور بھابی، پاک دامن، ماں بیٹا، نجمہ، آنسو بن گئے موتی، مولا جٹ اور لاتعداد فلموں کے خوب صورت نغمات کی موسیقی مرتب کی۔انہیں فلم نائلہ اور فلم جادو کے نغمات کی موسیقی ترتیب دینے پر نگار پبلک فلم ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ماسٹر عنایت حسین 26مارچ 1993 کو لاہور میں انتقال کر گئے اور میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔