آج پاکستان کومحمد علی جناح اور ڈاکٹر اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں عظیم اور پرامن ملک بنانے کی ضرورت ہے، چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف وینس

اتوار 24 مارچ 2024 12:00

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن پنجاب کے صوبائی چیف پیٹرن ڈاکٹر معروف وینس نے کہا ہے کہ آج پاکستان کومحمد علی جناح اور ڈاکٹر اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں عظیم اور پرامن ملک بنانے کی ضرورت ہے،زبانی کلامی دعووں سے کچھ نہیں حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

23مارچ کادن ہماری قومی تاریخ کا سنگِ میل اور جدوجہد آزادی کا اہم موڑ ہے،ہم پاکستانی قوم کویوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اپنی قوم اور تاریخ سے وعدہ تھا، اب ہم میں سے ہر ایک کو یہ سوچنا چاہئے کہ اس وعدہ کا کہاں تک خیال رکھا ہے۔

ا ٖنھوں نے کہا ہے قائداعظمؒ نہ بکتے تھے اور نہ جھکتے تھے۔ ان کا سب سے بڑا ہتھیار سچ تھا اور انہوں نے سچ کی طاقت سے ہی مسلمانان برصغیر کو آزادی کی نعمت دلائی۔ ا س دن مسلمانانِ برصغیر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے لئے ایک واضح نصب العین یعنی ایک آزاد اور خود مختار مملکت کے حصول کا تعین کیا تھا،یہ تجدید عہد کا دن ہے انہوں نے کہاکہ 23مارچ 1940ء کا دن ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،