ممتاز موسیقار ماسٹر عنایت حسین کی برسی 26 مارچ کو منائی جائے گی

اتوار 24 مارچ 2024 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ممتاز موسیقار ماسٹر عنایت حسین کی برسی 26 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماسٹر عنایت حسین 1916ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے پہلے فلم ’’کملی ‘‘سے کیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے فلم ہچکولے کی موسیقی ترتیب دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوں نے فلم" شمی"، "قاتل"،"محبوبہ"،" گمنام"، "انتقام"، "عذرا"،" عشق پر زور نہیں"،" معصوم"، "دل بیتاب"، "دل میرا دھڑکن تیری"،" نائلہ"،" دیور بھابی"،"پاک دامن"، "ماں بیٹا"،" نجمہ"، "آنسو بن گئے موتی"،" مولا جٹ" اور لاتعداد فلموں کے خوب صورت نغمات کی موسیقی مرتب کی۔

انہیں فلم نائلہ اور فلم جادو کے نغمات کی موسیقی ترتیب دینے پر نگار پبلک فلم ایوارڈ بھی عطا کیا گیا تھا۔ماسٹر عنایت حسین کا انتقال 26 مارچ 1993 کو لاہور میں ہوا اور ان کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی برسی کے موقع پرگلوکار اور شوبز انڈسٹری کے زیر انتظام مختلف تقریبات میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔