وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد صحت یابی کی دعا

اتوار 24 مارچ 2024 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اتوار کو ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شاہی خاندان انتہائی قابل احترام ہے اور اسکی بہت زیادہ عزت کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم ان مشکل لمحات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔