امریکا نے کچھ دن قبل ماسکو میں حملہ ہونے کا بتایا تھا، ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل

اتوار 24 مارچ 2024 13:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے پر امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکا نے کچھ دن قبل ماسکو میں ایک حملہ ہونے کی معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حملے میں یوکرین کا کوئی عمل دخل نہیں۔ایڈرین واٹسن کا کہنا تھا کہ ماسکو حملے کی ذمے دار صرف داعش ہے۔ایڈرین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ 7 مارچ کو روس میں امریکیوں کے لیے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی۔واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی ہے۔22 مارچ کو ہونے والے حملے میں 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔