نوشہرہ ورکاں کنڈر گارٹن نوشہرہ ورکاں میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

اتوار 24 مارچ 2024 16:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) نوشہرہ ورکاں کنڈر گارٹن نوشہرہ ورکاں میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق کنڈر گارٹن سکول سسٹم نوشہرہ ورکاں میں 23 مارچ یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سکول کے ہونہار طالب علم عون بلال اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت محمد صائم طارق نے حاصل کی۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نہم کلاس کے ہونہار طالب علم علی جاوید نے ادا کیے۔ بچوں نےملی نغموں اور تقاریر سے اپنے وطن سے والہانہ محبت کا اظہارکیا۔ چیف ایگزیکٹو کنڈرگارٹن سر میاں نے بچوں سے خطاب میں یوم پاکستان کے حوالے سے مسلمان قائدین کی کوششوں اور خدمات پر روشنی ڈالی ، بچوں کو نظریہ پاکستان اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا ، پر نسپل ادارہ سمیت کیمپس انچارج مس سونیا مشتاق کو یوم پاکستان پروگرام کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اساتذہ ابو بکر اسحاق مغل، اعظم مغل ، میاں اویس، وسیم اکرم، ناصر ،عمیر سراء، بلال منشاء،علی رضا سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر سر ابوبکر اسحاق نے مملکت خداد کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کروائی۔\378