Mرواں برس کا پہلا چاند گرہن ( آج ) ہوگا

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) سال رواں کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا۔جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

چاند گرہن امریکہ، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان کے علاوہ بھارت میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔چاند گرہن 25 مارچ کو صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا جودوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر عروج کو پہنچے گا ،چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔واضح رہے رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔