د*رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم مقررہ ہدف99 فیصد حاصل کرنے میں ناکام

w 11 اضلاع میں پولیو ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد سے کم رہی،رپورٹ

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

jاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم مقررہ ہدف کا 99 فیصد حاصل کر سکی، 11 اضلاع میں پولیو ویکسینیشن کی شرح 90 فیصد سے کم رہی،7 اضلاع میں 90 تا 94 فیصد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو سکی،52 اضلاع میں 95 تا 99 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی،89 اضلاع میں 100 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے، پولیو ویکسینیشن کی کم ترین 40 فیصد شرح لوئر چترال میں ریکارڈ کیا گیا،اپر چترال 62، وادی نیلم 61 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن دی گئی،اپر جنوبی وزیرستان کے 76 فیصد بچوں کی پولیو قطرے پلائے گئے، لوئر جنوبی وزیرستان81 فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جا سکے، استور 88، مستونگ میں 80 فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے، زیارت 84،کوئٹہ 88، قلات 89 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن دی گئی،رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم دو مراحل میں چلائی گئی تھی،قومی انسداد پولیو مہم 26 فروری سے 15 مارچ تک چلائی گئی تھی،یاد رہے کہ قومی پولیو مہم کا ہدف 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن تھی۔