Gجوڈیشل کمیشن کااجلاس آج پیر کوہوگا

پ*چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے جسٹس ہاشم خان کے نام پر غور ہوگا د*سندھ ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی معاملہ کا جائزہ لیا جائے گا

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

Gاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) اعلیٰ عدلیہ کے لیے ججزکے تقررکے لیے جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج پیر کوہوگا۔خالی سامیوں پر مختلف ججز کے ناموں پر غوروغوض ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن نے بطورر چیئرمین کمیشن کااجلاس طلب کیاہے ،اجلاس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا چیف بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے غور ہوگا۔

(جاری ہے)

جسٹس ہاشم خان کاکڑ اس وقت قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہے۔اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی معاملہ کا جائزہ لیا جائے گا،امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان تعینات، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کیاگیاتھااب ان کی مستقلی کے لیے جوڈیشل کمیشن جائزہ لے گااور سفارش کرے گا۔