بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو24 سال مکمل ہوگئے

۹تامل باغیوں کے خاتمے کیلئے دو ہفتوں کا ٹائم دیا گیا تاہم تین سال گزرنے کے بعد بھارتی فوج کو شرمناک شکست ہوئی ٓ1983سی2009تک بھارتی خفیہ ایجنسی راء نی20ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہٰ فراہم کیا،رپورٹ

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

- کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) بھارتی فوج کے سری لنکا سے شکست کے بعد انخلاء کو24 سال مکمل ہوگئے، لنکا- ٹائیگرز جنگ میں ہندوستان کا کردار ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کا کھلا ثبوت ہے،1983سی2009تک بھارتی خفیہ ایجنسی راء نی20ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہٰ فراہم کیا،جون1987میں سری لنکا کے تامل ٹائیگرز کے خلاف آپریشن ’’آزادی‘‘ شروع کیا۔

جس کے خلاف بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے تامل باغیوں کو اسلحہ اور امداد فراہم کی،سری لنکا کی بار بار مزمت اور احتجاج کے باوجود ہندوستان تامل باغیوں کی پشت پناہی سے باز نہ آیا،جولائی1987میں سر ی لنکا سے جبراًً معاہدے کے ذریعے امن کے نام پر80ہزار بھارتی فوج جافنا میں اٴْتار دی،بھارتی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل ِ عام، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کے باعث جلد ہی بھارتی فوج اور LTTE کے درمیان بھی جنگ چھڑ گئی،جنرل سٴْند ر جی نے راجیو گاندھی کو دو ہفتوں میں تامل باغیوں کے خاتمے کا یقین دلایا لیکن3سال گزرنے کے باوجود بھارتی فوج کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،آپریشن پوون کے نتیجے میں 27ہزار سری لنکن شہری،5ہزار سری لنکن فوجی جبکہ 3ہزار سے زائد بھارتی فوجی اکھنڈ بھارت کے خواب کا ایندھن بنے،سری لنکا میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی۔

(جاری ہے)

جن میں لو ٹ مار، قتل عام اوراجتماعی زیادتیاں سرِ فہرست ہیں ،1987میں ویلویتو تھرائی میں 64نہتے شہریوں کو قتل جبکہ200سے زائد گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا،1991میں راجیو گاندھی پر خود کش حملہ کرنے والی کلیون راجارتنم بھی بھارتی فوجیوں کی ویلویتو تھرائی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی،1987میں جافنا ہسپتال پر دھاوا بول کر100، 1988میں چاواکچ چہری میں 40جبکہ 1989میں کوکوویل میں بھارتی کمانڈرز نی40 سے زائد بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اٴْتا ر دیا تھا،تامل عوام نے قتلِ عام کے باعث Indian Peace Keeping Force کو Indian People Killing Force کا نام دیا تھا،ڈبل گیم پالیسی کے تحت بھارت نے سری لنکا اورتامل باغیوں کو اپنے مزموم مقاصد کے لئے استعمال کیا،بھارتی فوج کی سری لنکا کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت نے خانہ جنگی کو اگلے 20سالوں تک طول دے دیا۔